لیبر کوڈ پر مزدور تنظیموں کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: مرکزی مزدور تنظیموں نے مرکز سے چاروں لیبر کوڈ کے دستورالعمل کا تعین کرنے کیلئے(آف لائن) میٹنگ بلانے اور تمام کوڈ پر الگ سے بحث کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تنظیموں نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس بابت مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار کو ایک خط لکھا گیا ہے اور لیبرکوڈ پر تفصیلی غوروخوض کا مطالبہ کیا ہے۔