طرابلس، 23 مئی (یو این آئی)لیبیا پہنچنے کی کوشش کے دوران 11 سوڈانی پناہ گزین صحرائے کبریٰ کی گہرائی میں گاڑی خراب ہو نے کے بعد پیاس کی شدت سے لقمہ اجل بن گئے۔ یہ علاقے میں پناہ گزینوں اور غیر قانونی تارکین وطن کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو ظاہر کرنے والا ایک ہولناک واقعہ ہے ۔لیبیا کے مقامی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہیکہ یہ واقعہ ایک انتہائی دشوار گزار صحرائی علاقے میں پیش آیا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے 11 سوڈانی پناہ گزین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ 15 دیگر افراد زندہ بچ گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، انہیں اس وقت ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسی سے ملتا جلتا واقعہ دو ہفتے قبل بھی رونما ہوا تھا جب الکفرہ شہر کے دو نوجوانوں، محمد اور محمود السکر، نے تقریباً 30 سوڈانی پناہ گزینوں کو بچایا تھا۔ ان میں 10 بچے بھی شامل تھے ۔ یہ لوگ پانچ دن تک صحرا میں پانی خوراک کے بغیر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے ۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی حالت بہت خراب تھی۔