طرابلس۔12فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے جنگی سردار خلیفہ حفتر کی فورسز نے اقوام متحدہ کی لیبیا کو آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی پروازیں روک دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ان پروازوں پر پابندی سے نہ صرف امدادی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے گا بلکہ اس ملک میں قیام امن کیلئے ثالثی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔