لیبیا سنٹرل بینک ڈائرکٹر کا اغوا، کام کاج ٹھپ

   

مرکزی بینک نے دارالحکومت طرابلس میں اپنے ایک سینیئر اہلکار کے اغوا کے بعد پوری طرح سے کام کاج معطل کر دیا۔ بینک کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے سینیئر افسر کو رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک کوئی کام نہیں ہو گا۔ لیبیا کے مرکزی بینک نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں اطلاع دی کہ اس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر مصعب مسالم کو اغوا کر لیا گیا ہے، جس کی ملازمین نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسالم کو اتوار کی صبح نامعلوم افراد ان کے گھر سے لے گئے اور بعض دیگر ملازمین کو بھی اغوا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جب تک مصعب مسالم کو رہا نہیں کیا جاتا اس وقت کام کاج دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔