اقوام متحدہ۔12فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرکے لیبیا سے پیٹرولیم کی غیر قانونی برآمد ات پر پابندی کو 30 اپریل 2021 تک بڑھا دی ہے ۔اس سلسلہ میں قرارداد 2509 کو سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان کی حمایت حاصل ہوا۔ روس نے اس عمل سے خود کو دور رکھا۔ موجودہ پابندی 15 فروری 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔سلامتی کونسل نے قرارداد 2509کے تحت لیبیا پر پابندی لگانے والی کمیٹی کی مدد کرنے والے ماہرین کے گروپ کی مدت کار کو 15 مئی 2021 تک بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہرین کے گروپ کو 15 ستمبر 2020 تک اپنے کاموں سے متعلق ایک عبوری رپورٹ سلامتی کونسل کو سونپنی ہوگی اور تجاویز کے ساتھ مارچ 2021 سے پہلے حتمی رپورٹ دینی ہوگی۔