تیونس سٹی ۔ لیبیا میں رواں سال 24 دسمبر کے انتخابات کی آئینی بنیادوں پر مذاکرات ختم ہوگئے۔ متحارب فریقین کے درمیان یہ بات چیت تیونس کے زیر اہتمام سیاسی ڈائیلاگ فورم کی قانونی کمیٹی نے کی۔ پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم آئینی کمیٹی کے ارکان فاطمہ الزہرہ لنکی اور عبد القادر حویلی نے اجلاس کے بعد بیانات جاری کیے۔ لنکی نے بتایا ہے کہ قانونی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی بنیاد پر ایک معاہدہ طے پایا۔