طرابلس : لیبیا کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت طرابلس کے مغربی حصے میں بڑے پیمانے پر چھاپوں کے دوران چار ہزار کے قریب تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ حراست میں لیے گئے تارکین وطن کو ابتدائی طور پر ایک اجتماعی کیمپ میں رکھا گیا ہے، جس کے بعد انہیں مخلتف کیمپوں میں منتقل کیا جائیگا۔ ان افراد میں مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ ساتھ منشیات اور الکھل کے اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ امدادی کارکنان اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے سکیورٹی فورسز کی طرف سے خصوصاً خواتین اور بچوں پر تشدد اور طاقت کے استعمال کے بارے میں بتایا ہے۔