بیروت: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا کے مسلح تنازعے میں بیرونی قوتوں کی مداخلت بے انتہا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے لیبیا کے منقسم دھڑوں کی حمایت کرنے والی بیرونی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی تعطلی کی فضا کے خاتمے اور جنگ بندی پر عمل درآمد میں مدد کریں۔ گوٹیرس نے بتایا کہ یکم اپریل تا 30 جون لیبیا میں ایک سو سے زائد سویلین ہلاک جبکہ ڈھائی سو سے زائد زخمی ہوئے، یہ ہلاکتیں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 172 فیصد زیادہ ہی۔
