لیبیا میں حالات میں مزید کشیدگی پیدا ہو نے کا انتباہ

   

طرابلس : لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے متنبہ کیا ہے کہ کل دارالحکومت طرابلس میں سلامتی کے معاملے میں در پیش مسائل بحران کی ماہیت اختیار کر سکتے ہیں۔امدادی مشن نے طرابلس کے بعض علاقوں میں فوجی دستوں کی تعیناتی اور بعض سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بند کرنے سے متعلق ایک تحریری اعلان جاری کیا۔اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ امدادی مشن طرابلس کی سیکیورٹی کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر خدشات رکھتاہے۔علاوہ ازیں لیبیائی مؤثر فریقین و عقل سلیم سے کام لینے اور عبوری سلسلے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے انتخابات کو پر امن ماحول میں سر انجا م دینے میں خدمات فراہم کرنے والے با حفاظت ماحول کے قیام کی تیاریاں کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔