بن غازی: سمندری طوفان ڈینیئل کے نتیجہ میں مشرقی لیبیا کے شہروں میں آنے والی آفت اور سیلاب نے ملک پر تباہ کن اثرات چھوڑے، بعض شہری علاقے ملبے میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان سے درنہ شہر سمیت لیبیا کے کئی علاقوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا۔ شدید بارشوں سے انفراسٹرکچر اور املاک کو تباہ کن نقصان پہنچا، جبکہ لاپتہ افراد کی نعش جاری ہے۔لیبیا کی صدارتی کونسل نے رقہ کو سیلاب کی وجہ سے آفت زدہ علاقہ قرار دیا اور کونسل نے برادر اور دوست ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کو کہا ہے۔ صدارتی کونسل نے ایک بیان میں برادر اور دوست ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے تعاون اور امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ملک میں دو حکومتوں کے سربراہان، عبدالحامد الدبیبہ اور اسامہ حماد نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔البیضاء کونسل کے ایک رکن نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ شہر کی صورتحال تباہ کن ہے اور 3000 سے زائد خاندان اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔