لیبیا میں لاپتہ مہاجرین پر سخت تشویش : اقوام متحدہ

   

نیویارک : اقوام متحدہ نے لیبیا میں پناہ گرینوں اور مہاجرین کی گمشدگی پر تشویش ظاہر کردی۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یورپ پہنچنے کے کوششوں کے دوران بحرہ روم میں رواں سال 24ہزار سے زائد مہاجرین کو روکا اور لیبیا بھیجا جا چکا ہے۔ البتہ حراستی مراکز میں صرف 6ہزار کا باقاعدہ اندراج ہوا ہے۔