نیویارک / طرابلس :جنگ زدہ افریقی ملک لیبیا کے ایک حراستی مرکز میں موجود 6تارکین وطن افراد کو مبینہ طور پر سیکورٹی گارڈز نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز طرابلس کے مغربی حصے میں واقع مابانی حراستی مرکز میں افراتفری کے نتیجے میں پیش آیا۔ مہاجرین کی عالمی تنظیم آئی او ایم کے مطابق حکام نے گزشتہ ہفتہ 5ہزار سے زائد مہاجرین کو یہاں منتقل کیا تھا، جس میں 500 خواتین اور 60بچے بھی شامل تھے۔