طرابلس: لیبیا میں ترکی کی حمایت یافتہ قومی حکومت کی جانب سے سرت شہر میں اضافی فوجی نفری بھیجے جانے کے بعد لیبیا کی ’لیبیئن نیشنل آرمی‘ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سرت پر حملہ کیا گیا تو اس کا عرب ممالک کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آئے گا۔بیان میں ’لیبیئن نیشنل آرمی‘ کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے ایک بیان میں کہا کہ سرت اور الجفرہ پر قبضے کی ترکی کوشش بری طرح ناکام ہو گی اور خلیفہ حفتر کی زیر کمان فوج لیبیا پر ترکی کے قبضے خواب چکنا چور کردے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ترکی نے سرت اور جفرہ شہروں پر حملہ کیا تو لیبیا پر انقرہ کے قبضے کے خواب چکنا چور کردیں گے۔خیال رہے کہ ’لیبیئن نیشنل آرمی‘ نے بتایا گیا تھا کہ اس نے تزویراتی اہمیت کے حامل شہروں سرت اور الجفرہ کے اطراف میں ترک اور قومی وفاق حکومت کی فورسز کی نقل وحرکت نوٹ کی ہے۔ قومی وفاق حکومت سرت اور الجفرہ کی طرف پیش قدمی کے لیے اپنی قوت مجتمع کر رہی ہے۔ سرت اور الجفرہ پرچڑھائی میں فائز سراج کی قومی حکومت کو ترک فوج اور شامی اجرتی قاتلوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔
