طرابلس: سکیورٹی فورس نے دارالحکومت طرابلس سے 120 کلومیٹر مغرب میں واقع رقدالین کے علاقے میں بچوں سمیت 10مغویہ شامی باشندں کو رہا کرایا۔ ملک کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران، لیبیا کی سکیورٹی فورس نے رقدالین میں متروک مکان سے تین افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے تمام پیشہ ور جرائم پیشہ افراد تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ افراد نے شامی شہریوں کو زر فدیہ کیلئے اغواء کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں کو قانونی چارہ جوئی اور ٹرائل کیلئے پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔