لیبیا کے ساحل کے قریب سینکڑوں تارکین وطن کو بچالیا گیا

   

Ferty9 Clinic

طرابلس : ’اوشن وائکنگ‘ نامی امدادی بحری جہاز کے عملے نے لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم کے پانیوں سے 236 تارکین وطن کو بچا لیا۔ یہ مہاجرین شمالی افریقی ملک لیبیا کے مغربی ساحل سے تقریباً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر کھچا کھچ بھری ہوئی ربڑ کی دو کشتیوں میں سوار یورپ کی طرف سفر میں تھے کہ ان کی کشتیاں بحرانی حالات کا شکار ہو گئی تھیں۔ امدادی تنظیم ’ایس او ایس میڈی ٹیرانے‘ کے مطابق بچائے گئے تارکین وطن میں 114 نابالغ افراد بھی شامل ہیں، جو اکیلے ہی سفر کر رہے تھے۔ اس سال یورپ پہنچنے کی کوشش میں کم از کم 453 تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔