لیبیا کے منقسم گروپ کا نئے وزیر اعظم کے نام پر اتفاق

   

طرابلس : لیبیا کے منقسم گروپ نے جمعہ کو ایک عبوری وزیر اعظم اور تین رکنی صدارتی کونسل کے ارکان پر اتفاق کر لیا ہے۔ نئے وزیر اعظم کے لیے کاروباری شخصیت عبد الحامد محمد دبیبے کے نام پر اتفاق ہوا۔ لیبیا میں 24 دسمبر کو عام انتخابات ہونا ہیں اور اس پیش رفت کا مقصد یہ ہے کہ اْس وقت تک کوئی سربراہ ملک کے باگ ڈور سنبھال سکے اور منقسم دھڑوں کو متحد کرنے کی کوشش کر سکے۔ بعد ازاں نو منتخب وزیر اعظم اور صدارتی کونسل کے ارکان اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت سے معاملات اپنے ہاتھوں میں لیں گے۔ لیبیئن پولیٹیکل ڈائلاگ فورم کے نام سے یہ اجلاس جمعہ کو جنیوا کے قریب ہوا۔