لیرا کی قدر بچانے کیلئے ترک صدر کے مزید اقدامات

   

انقرہ : ترکی کی کرنسی لِیرا کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے کے لیے ترک حکومت کی طرف سے مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردغان نے دیگر اقدامات کے علاوہ اس بات کا بھی اعلان کیا کہ لوگوں کی بچتوں کو شرح مبادلہ سے نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ ترک لیرا کی قدر میں ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی تاہم تازہ اقدامات کے سبب اس کی قدر میں ان دونوں کرنسیوں کے مقابلے میں 25 فیصد تک بحالی ہوئی ہے۔ ترک صدر کے اقدامات کے مطابق اگر بینکوں کی طرف سے پیشکش کردہ منافع کے مقابلے میں بینک میں جمع کرائے گئی رقوم کی قدر کم ہوتی ہے تو ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کے نقصان کو پورا کیا جائے گا۔