لیزل ہندوستانی متالی کے ساتھ مشترکہ پہلے مقام پر

   

دبئی ۔جنوبی افریقہ کی اوپنر لیزل لی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں نصف سنچری اسکور کی جس کی وجہ سے منگل کو جاری ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ونڈے بین الاقوامی خواتین کی درجہ بندی میں متالی راج کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔لی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ونڈے میں ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔متالی نے اپنا نمبر ایک مقام برقرار رکھا ہے اور اب وہ لی کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے اس وقت 762 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

ورلڈکپ کوترجیح دی :ووکس
لندن ۔انگلینڈ کے فاسٹ بولرکرس ووکس نے آئی پی ایل سے دستبرداری کے حوالے کہا ہے کہ ان کے سامنے مسلسل تین ٹورنمنٹس تھے۔ انہوں نے آئی پی ایل کے بجائے ٹی 20 ورلڈ کپ اور اس کے بعد ایشز سیریز کو ترجیح دی۔