لینڈروور نے گولگپا فروخت کرنے والے 2 ٹھیلہ رانوںکو روند ڈالا

   

گروگرام ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سڑک کے کنارے چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے دو 14سالہ اور 19سالہ لڑکوں کو اتوار کے دن شام میں گروگرام میں ایک تیز رفتار لینڈ روور موٹر کار نے روند ڈالا ۔ یہ دونوں لڑکے کاروبار کرنے کے بعد اپنے گول گپے کے ٹھیلے کے ساتھ واپس گھر جارہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں لڑکوں کو ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔