لینڈمافیاؤں کیخلاف سخت کاروائی کرنے اکھلیش کا انتباہ

   

گورکھپور:3 مارچ (یو این آئی)یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح ہدایت دی ہے کہ زمینوں پر قبضہ کرنے یا دھمکی اوردباؤ ڈالنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ پیرکی شام گورکھپور پہنچے جہاں وہ ہولی منانے آئے تھے ۔ منگل کی صبح انہوں نے گورکھناتھ مندر میں منعقدہ جنتا درشن کے دوران تقریباً 150 افراد سے ملاقات کی۔ جنتا درشن کے موقع پر سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے مالی مدد کے خواہش مند افراد کو یقین دہانی کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بلا خوف و فکر اچھے اسپتالوں میں علاج کرائیں، حکومت انہیں مناسب مالی تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جن افراد کو مالی امداد درکار ہے ان کے میڈیکل تخمینے جلد تیار کرکے حکومت کو بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرضرورت مند علاج کیلئے مالی مدد دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مندر احاطے میں واقع مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون کے سامنے کرسیوں پر بیٹھے لوگوں کے پاس جا کر ان کے مسائل ایک ایک کر کے سنے اور متعلقہ حکام کو درخواستیں سونپتے ہوئے یقین دلایا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہر مسئلے کا مؤثر حل نکالا جائیگا۔