لیکچرر کو قتل کرنے کے الزام میںتین افراد گرفتار

   

گلبرگہ یکم جون:پولیس نے گوپال پور گائوں تعلقہ دویدرگ ضلع رائیچور میں سرکاری پری یونیورسٹی کالج کے ایک 59سالہ لیکچررماناپا تپنا گوپالا پور کو قتل کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارشدگان میں 26سالہ بسا لنگ اپا عرف راجو گوپال پور، 23سالہ سریش اور 20سالہ درگ اپا کٹی منی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا لیکچرر کی لاش 12 مئی کو کولور گائوں ، شاہ پور میں پائی گئی تھی ۔ مقتول کے بھائی کا الزام تھا کہ یہ خود کشی یا قدرتی موت نہیںتھی بلکہ قتل تھا ۔ اس ضمن میں انھوںنے شاہ پور کے پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی داخل کی تھی ۔ پولیس تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم بسالنگ اپامقتول لیکچرر کی پہلی بیوی کا بیٹا ہے۔ اپنی ماںاور بہن کو فراموش کردینے کے ضمن میں اس کا اپنے باپ کے ساتھ جھگرڑا ہوا کرتا تھا ۔پولیس سپرینٹینڈینٹ سی بی ویدا مورتی کے بیان کے بموجب بسا لنگ اپا سے جو تفتیش کی گئی اس کے دوران بسا لنگ اپا نے اعتراف کرلیا کہ وہ اور اس کے دودوستوں نے مل کر ایک چاقو کے ذریعہ اپنے باپ کو قتل کردیا تھا۔

اوپن اسکول امتحانی مرکز کی تنقیح
کریم نگر۔ کریم نگر سپتہ گیری کالونی سرکاری ضلع پریشد ہائی اسکول امتحانی مرکز کی ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال نے اچانک پہنچ کر تنقیح عمل میں لائی۔ امتحانات کے انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ امتحانی مراکز میں طلبا کو ابتدائی سہولیات کی فراہمی ، موسم گرما کے مدنظر پینے کے پانی کی دستیابی کے انتظامات کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔
٭٭٭