حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) علاقہ مائیلاردیو پلی میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں مئے نوشی پر اعتراض سے برہم افراد نے ساحل نامی نوجوان کا قتل کردیا۔ سب انسپکٹر پولیس محمد ندیم نے بتایا کہ 25 سالہ ایم اے مجیب عرف ساحل کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقامی افراد اظہر اور امان پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ وجہ معلوم کی ہے کہ مئے نوشی پر اعتراض کے علاوہ لڑکی کا چکر بھی ہوسکتا ہے۔