دنتے واڑہ، 9 مئی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ماؤ نواز متاثرہ دنتے واڑہ ضلع میں متعدد ماؤنوازوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔دنتے واڑہ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھیشیک پلّو کے مطابق پولیس کو اس بات کی پختہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 25 لاکھ روپے انعامی ماؤ نواز سُجاتا کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ایک ماؤ نواز کی موت اور متعدد ماؤ نوازوں کے بیمار ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ماؤ نواز گاؤں والے سے بھی میل جول رکھے ہوئے ہیں۔
اس لئے گاؤں میں بھی کورونا انفیکشن پھیلنے کی خدشہ بنا ہوا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ماؤ نوازوں کو پولیس کے سامنے خود سپردگی کرنی چاہیے ۔