کئی اہم کارکن بھی شامل ۔ ہتھیار بھی پولیس کو سونپے ۔ ڈی جی پی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد :19 ڈسمبر ( سیاست نیوز) سی پی آئی ماؤیسٹ کو آج زبردست دھکہ لگا جب اس کے 41 انڈر گراؤنڈ ماؤیسٹوں بشمول سینئر لیڈرس نے پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی پی بی شیوا دھر ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ماؤسٹوں سے خودسپردگی کی اپیل اور مرکزی حکومت سے گھیرا تنگ کرنے کے نتیجہ میں پھر ایک مرتبہ پر ماؤیسٹ کیڈر نے خودسپردگی اختیار کی۔ خودسپرد ماؤیسٹوں نے 24 عصری ہتھیار بھی پولیس کے حوالے کردیئے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ 41 خودسپرد ماؤیسٹوں میں دو کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز لبریشن گوریلا آرمی سے وابستہ 11 کارکن سنٹرل ریجن کمانڈ ( تلنگانہ کمیٹی) کے پانچ کارکن ، چیرلہ شبری ایریا کمیٹی بھدادری کتہ گوڑم تلنگانہ کمیٹی کے چار کارکن ، ڈنڈا کارنیا اسپیشل زونل کمیٹی کے پانچ کارکن ، ساؤتھ بستر دنداکارنیا اسپیشل کمیٹی کے 9کارکن ، دربھگا دندا کارنیا اسپیشل کمیٹی کے 4 کارکن ، گنگالور ویسٹ بستر دنداکارنیا کے کارکنوں نے خودسپردگی اختیار کی ہے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ خودسپرد ماؤسٹوں نے 24 عصری ہتھیار بشمول لائٹ مشین گن ، AK 47 رائفل ، ایس ایل آر رائفل ، انساس رائفل ، بی جی ایل گن ، یو بی جی ایل گن اور پوائنٹ 303 بندوق پولیس کو سونپے ۔ انہوں نے کہا کہ خودسپرد ماؤیسٹوں نے کہا کہ ماؤیسٹ قیادت کارکنوں کو ایسے علاقوں میں تعینات کررہی ہے جہاں وہ علاقہ واری اور جغرافیائی حالات سے ناواقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماؤسٹ پارٹی کی قیادت اپنے کارکنوں کو یہ بھی باور کرارہی ہے کہ 31مارچ 2026 تک پولیس کے سرگرم آپریشنس میں کمی ہوسکتی ہے اور حالات کے معمول ہونے پر وہ دوبارہ اپنے علاقوں میں واپس لوٹ سکتے ہیں لیکن کارکنوں کو نئے علاقوں میں تعینات کرنے پر انہیں دشواریوں کا سامنا ہے اور آپریشن کگار کے پیش نظر ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ کئی ماؤیسٹ گزشتہ کئی سالوں سے روپوش ہیں اور ان پر جملہ 1,46,30,000 نقد رقم کا انعام بھی تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خودسپرد ماؤیسٹوں کو سرکاری پالیسی کے تحت پانچ لاکھ ، چار لاکھ اور ایک لاکھ روپئے حوالے کئے جائیں ۔ فی الفور 25ہزار کی نقد رقم بھی حوالے کی جارہی ہے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ آج کی تاریخ میں تلنگانہ کے 54 ماؤیسٹ سرگرم کارکن روپوش ہیں اور انہوں نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری عام زندگی میں شامل ہوکر خودسپردگی اختیار کریں ۔ ب
