حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے مائیلاردیو پلی میں ایک 3 منزلہ عمارت میں اتوار کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیلاردیو پلی میں واقعہ ایک 3 منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کو دیکھتے ہوئے تمام افراد جو عمارت میں موجود تھے، عمارت کی چھت پر چلے گئے اور فوراً مقامی پولیس اور فائر ٹنڈرس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فائر ٹنڈرس کی مدد سے آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کی اور تمام افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات پر معلوم ہوا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے جس کی ابھی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔ (ش)