تل ابیب: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ 1967 میں اس شامی علاقے پر اسرائیلی قبضے کے بعد کسی اعلیٰ سطحی امریکی اہلکار کا پہلا دورہ ہے۔ پومپیو نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں جمعرات کے دورہ کی تصدیق کی۔ یروشلم میں اسی پریس کانفرنس میں پومپیو نے یہ اعلان بھی کیا کہ فلسطینیوں کے ساتھ سلوک کی وجہ سے اسرائیل یا اس کی اشیاء کا بائیکاٹ اور ان پر پابندی لگانا اب امریکہ کی نظر میں ’سامیت مخالف‘ مانا جائے گا۔