مائیکرو سافٹ سرور ڈاؤن شمس آباد ایرپورٹ میں 35 سے زائد فلائٹس منسوخ

   

شمس آباد۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : دنیا بھر میں مائیکرو سافٹ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اس کا اثر فلائٹس پر پڑا ہے ۔ ہندوستان بھر کے ایر پورٹس کے فلائٹس کو منسوخ کرنا پڑرہا ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ سے ملک کے مختلف ریاستوں جیسے ممبئی ، بنگلور ، دہلی ، کلکتہ ، کوچین ، تروپتی و دیگر ایرپورٹس کے فلائٹس کو منسوخ کردیا گیا ۔ رام موہن نائیڈو مرکزی وزیر سیول ایویشن نے تمام ایرپورٹس کے حکام کو ہدایت دی کہ مسافرین کو کھانا ، پانی اور قیام کی تمام سہولتیں فراہم کی جائے ۔ مائیکرو سافٹ سرور کے ٹھیک ہونے کے بعد ہی فلائٹس اڑان بھرسکتی ہے ۔ تب تک مسافرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائے ۔۔