نیویارک : مائیکروسافٹ دنیا کی مہنگی ترین کمپنی بن گئی اور 2021 کے بعد پہلی بار ایپل کمپنی کو پیچھے چھوڑ دیا۔یادرہے ChatGPT بنانے والی کمپنی OpenAI میں سرمایہ کاری کیبعد مائیکرو سافٹ مصنوعی ذہانت میں برتری حاصل کرچکی ہے۔ مائیکروسافٹ کا سٹاک 0.5 فیصد بڑھ کر بند ہوا، جس سے اس کی مارکیٹ ویلیو 2.859 ٹریلین ڈالر ہے۔ سیشن کے دوران اس میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا اور کمپنی کی مالیت 2.903 ڈالرس ٹریلین ریکارڈ کی گئی۔جبکہ ایپل کے حصص 0.3 فیصد کم ہو کر بند ہوئے، جس سے کمپنی کو 2.886 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن حاصل ہوئی۔ مائیکرو سافٹ نے اوپن اے آئی کی ٹیکنالوجی کو اپنے پیداواری سافٹ ویئر کے سوٹ میں شامل کیا ہے، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں اس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کاروبار میں بہتری لانے میں مدد کی۔
