واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے مائیکل ریٹنی کو سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے مائیکل ریٹنی کی سعودی عرب میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل مائیکل ریٹنی عراق، لبنان، مراقش ، قطر اور اسرائیل میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ا س کے علاوہ وہ شام میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔انہیں عربی اور فرانسیسی زبان پر عبور حاصل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے دوحہ میں امریکی سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف کی ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔