مائیگرینٹس کی مدد کے موضوع پر ایکٹر سونوسود کی کتاب

   

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار سونوسود جو کورونا وائرس وباء کے درمیان مائیگرنٹ ورکرس کو اپنی آبائی ریاستوں کو پہونچنے میں مدد کرتے ہوئے کافی مقبول ہوئے، وہ اپنے تجربہ کے تعلق سے ایک کتاب تحریر کریں گے۔ یہ اُن کی پہلی کتاب ہوگی جس کا ٹائٹل ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔ اِس کے ذریعہ سونوسود غریب افراد کی مدد کے دوران اُنھیں پیش آئے تجربات کا خلاصہ کرنا چاہتے ہیں۔ پبلشنگ ہاؤس پنگوئن نے اعلان کیا ہے کہ کتاب کی رسم اجرائی رواں سال کے اواخر تک متوقع ہے۔