ماب لنچنگ پر حکومت کا نرم رویہ نہایت افسوس ناک ، این آئی اے گھریلو سامان ضبط نہ کریں : مفتی محمد مکرم احمد 

,

   

نئی دہلی : شاہی امام مسجد فتح پوری مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ کریں اور بے کارآوارہ پھرنے والے نوجوان لڑکوں کوبھی کہیں مصروف کردیں ۔ شاہی امام مفتی مکرم نے کہا کہ وزیر اعظم حکومت ہند کے یکم جنوری کے انٹر ویو میں ماب لنچنگ کی مذمت کرنے کی بات کہی گئی ہے جو درست ہے صرف مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا اس پر شدید موثر کارروائی کی ضرورت ہے ۔

مفتی صاحب نے کہا کہ وزیر داخلہ کو ماب لنچنگ میں مجرموں کو کہاں تک سزا دی گئی ہے اس کی تفصیلات بتانی چاہئے او رمتاثرہ افراد کو کتنے معاوضہ کا اعلان کیا گیا اور کتنا انہیں موصول ہوا اس کی بھی تفصیلات بتا نی چاہئے ۔ او رآگے اس جرم کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں ۔مفتی مکرم نے کہا کہ این آئی اے امروہا اور دہلی میں چھاپہ ماری کررہی ہے اور زبردستی گھریلو سامان کو ضبط کر کے خوف ہ ہراس کا ماحول پیدا کررہی ہے یہ رویہ افسوس ناک ہے ۔

مفتی مکرم نے کہا کہ بے قصور و معصوم مسلمانوں کو محض افواہوں او رشک کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ این آئی اے ان بے قصور مسلمانوں کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکتے او رانشاء اللہ مسلم نوجوان با عزت بری ہوجائیں گے۔