مابعد انتخابات قومی سیاست میں کے سی آر کا کلیدی رول : کویتا

   

حیدرآباد ۔ 25مارچ ( این ایس ایس ) نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن لوک سبھا کلواکنٹلہ کویتا نے آج کہا کہ ایک مستحکم حکومت کے انتخاب کیلئے جمہوریت میں ہر ایک ووٹ قیمتی ہوتا ہے ۔ کویتا نے اپنے حلقہ میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بالخصوص طلبہ و نوجوانوں پر زور دیا کہ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے تمام 16 امیدوار منتخب ہوں گے اور بھرپور عوامی تائیدکے ساتھ حکومت تلنگانہ کے حقوق کیلئے مرکزی حکومت سے کامیابی کے ساتھ جدوجہد کرے گی ۔