مابعد گودھرا چار مقدمات کے35 ملزمین بری

   

احمد آباد : گجرات کے پنچ محل ضلع کے سیشنں کورٹ نے 2002 کے گودھرا واقعہ کے بعد پیش آئے فسادات کے چار واقعات میں ملوث 35 ملزمین کو بری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہرش تریویدی نے ثبوتوں کی کمی و فقدان کے باعث بری کردیا۔ جرح کے دوران گواہ بھی منحرف ہوگئے تھے۔ 2002 میں کالول پولیس اسٹیشن میں 52 افراد کے خلاف چارج شیٹ تیار کی گئی تھی۔ 20 سال میں مقدمہ کی سماعت کے دوران 17 ملزمین کی موت واقع ہوگئی۔ عدالت کا یہ بھی احساس رہا کہ مختلف حکام کے روبرو قلمبند کرائے گئے متاثرین کے بیانات میں یکسانیت نہیں تھی۔