ماربل کے گودام میں گیہوں ، چاول کا ذخیرہ دستیاب

   

بھاؤنگر : گجرات کے ضلع بھاؤنگر میں نظم و نسق نے ماربل کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں پوشیدہ کئی ٹن گیہوں اور چاول کو برآمد کیا ہے۔ کلکٹر کی ٹیم نے گذشتہ رات گودام پر دھاوا کیا اور گیہوں اور چاول کے بشمول 12 میٹرک ٹن اجناس کو ضبط کرلیا۔ سیول سپلائز ٹیم جو اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے، اسے شبہ ہیکہ یہ اجناس پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم سے غیرقانونی طریقہ سے منتقل کئے گئے جبکہ یہ اجناس غریب اور کم آمدنی والے طبقات کیلئے مختص کئے گئے تھے۔ عہدیداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہفتہ کی رات دھاوا کیا اور 12000 کیلو گیہوں اور چاول برآمد کیا جو چھپا کر محفوظ کیا گیا تھا۔