مارش کی نصف سنچری کے باوجود آسٹریلیا 188 پر ڈھیر

   

ممبئی ۔ بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے اور میچل مارش کی تیز رفتار نصف سنچری اسکور کرنے کے باوجود آسٹریلیائی ٹیم یہاں پہلے ونڈے میں 188 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ محمد سراج اور محمد سمیع نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے فی کس تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔آسٹریلیا کیلئے میچل جنہوں نے ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغازکیا ، 65 گیندوں کی اپنی اننگز میں 81 رنز اسکور کئے جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔دیگر بیٹرس میں کپتان اسٹیو اسمتھ نے 22 اور وکٹ کیپر جوش انگز نے 26 رنز بنائے ۔رویندر جڈیجہ نے اہم موقع پر 2 وکٹیں حاصل کی ۔