مارکرم سمیت افریقی کھلاڑیوں کو ٹسٹ درجہ بندی میں ترقی

   

نئی دہلی، 18 جون (آئی اے این ایس)۔ لارڈز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ تسٹ چمپئن شپ کا خطاب جیتنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں ترقی ہوئی ہے، جن میں نمایاں نام دائیں ہاتھ کے اوپنر ایڈن مارکرم کا نام ہے۔ مارکرم نے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 282 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار136 رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت وہ ٹسٹ بیٹنگ درجہ بندی میں7 درجے ترقی پاکر11ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ اب صرف 2 پوائنٹس کے فرق سے نیوزی لینڈ کے ڈیریل مچل (725 ریٹنگ پوائنٹس) سے پیچھے ہیں، جو 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ مارکرم نے بولنگ میں بھی دو اہم وکٹیں حاصل کیں، جس کے نتیجے میں وہ آل راؤنڈر درجہ بندی میں44 درجے چھلانگ لگاکر نمایاں پیش رفت حاصل کر چکے ہیں۔ اسی میچ میں بہترین بیٹنگ کرنے والے ڈیوڈ بیڈنگھم بھی بیٹنگ درجہ بندی میں17 درجے ترقی سے 40 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کے ساتھ ہیں۔ فاسٹ بولر لونگی نگیڈی، جنہوں نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں شاندار بولنگ سے تباہی مچائی، 7 درجے بہتری کے بعد بولروں کی درجہ بندی میں37 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ سری لنکا کے لاہیرو کمارا اور پاکستان کے نسیم شاہ بھی مشترکہ طور پر موجود ہیں۔ دوسری جانب کگیسو ربادا نے اپنی دوسرا اورجسپریت بمراہ بدستور پہلے مقام پر موجود ہیں ۔