دبئی: آسٹریلیا کے مارکس اسٹونیس نے چہارشنبہ کو افغانستان کے محمد نبی کو آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں نمبر ایک آل راؤنڈر کے مقام سے محروم کردیا ہے ۔ اسٹونیس نے چھ وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کو جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سوپر ایٹ تک پہنچانے میں مدد کرنے کے علاوہ بیٹنگ میں قابل قدر شراکت بھی کی۔ جہاں اسٹوئنس ایک مقام پر چڑھ کر پر نمبر ایک آل راؤنڈر بن گئے، نبی تین درجے نقصان برداشت کرچکے ہیں جبکہ سری لنکا کے کپتان وینندو ہسرنگا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار شکیب الحسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے۔