ماسائی پیٹ میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

   

بھینسہ ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : گذشتہ روز بھینسہ شہر کے چار متوطن جن میں سید واسع بلدی ملازم ڈرائیور شیخ مصیب عرف شنو ، معذور سیدنافع اور ظہورہ بیگم بذریعہ موٹر کار حیدرآباد روانہ ہورہے تھے ۔ لیکن راستہ میں ماسائی پیٹ گوشالہ کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں بلدی ملازم سید واسع برسر موقع جاں بحق ہوگئے جب کہ تینوں زخمی ہوئے تھے ۔ لیکن ڈرائیور شیخ مصیب عرف شنو زخمی ہونے پر انہیں حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں داخل کرتے ہوئے طبی امداد کی گئی لیکن شیخ مصیب کی حالت کافی بگڑ جانے کی وجہ سے حیدرآباد کے ایک خانگی میکس کیور نرسنگ ہوم میں شریک کیا گیا ۔ جہاں ان کی تشخیص کرتے ہوئے طویل آپریشن کیا گیا اس حادثہ میں شیخ مصیب کے پیٹ کا اندرونی حصہ کافی متاثر ہوگیا اور پسلی کے چار ہڈیاں ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے ان کا فوراً آپریشن کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق شیخ مصیب کی طبیعت انتہائی نازک ہے ۔۔