ماسٹرز قومی چیمپئن شپ کا11اپریل سے آغاز

   

دہرادون:اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کیمپ دفتر سے قومی دارالحکومت میں 11 سے 13 اپریل تک منعقد ہونے والی چوتھی کھیلوں ماسٹرز قومی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کیلئے ریاست کی ٹیم کو روانہ کیا۔ اس ایونٹ میں ایتھلیٹکس، فٹ بال، باسکٹ بال، ہاکی، شوٹنگ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور والی بال جیسے کھیل شامل ہوں گے ۔وزیر اعلیٰ نے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے نئی کھیل پالیسی میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔