ماسک اور ہاتھوں کے گلووز کی قیمت میں اضافہ کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ

,

   

نئی دہلی: کورونا وائرس سے بچنے کے لئے استعمال کیا جانا والا ماسک اور ہاتھوں دستانوں کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کو حکومت نے سخت انتباہ دیا ہے۔ مرکزی وزیر ڈی وی سدا نندا گوڈے نے بتایا کہ ملک میں ماسک اور دستانوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جو ماسک اور دستانوں کو زیادہ قیمت میں فروخت کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں 29 افراد کو کورونا وائرس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں جبکہ,000 29 افراد اس کو سخت نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ وائرس کے پیش نظر عوام ماسک خرید رہے ہیں جس بعض دکاندار موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسک اور ہاتھوں کے دستانے زیادہ قیمت میں فروخت کررہے ہیں۔