ماسک لگائے بغیر جگدیش ریڈی کی تصویر وائرل ششی دھر ریڈی نے چالان کرنے کا مطالبہ کیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/14مئی، ( سیاست نیوز) سابق ریاستی وزیر اور کانگریس کی کورونا ٹاسک فورس کے صدرنشین ایم ششی دھر ریڈی نے ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے سوریا پیٹ میں ماسک لگائے بغیر غریبوں میں اناج تقسیم کئے۔ ششی دھر ریڈی نے ٹوئٹر پر ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کی ایک تصویر پیش کی جس میں وہ غریبوں میں اناج کے پیاکٹس تقسیم کررہے ہیں۔ اناج حاصل کرنے والے اور وہاں موجود پولیس اور دیگر عہدیدار تو ماسک لگائے ہوئے ہیں جبکہ جگدیش ریڈی نے ماسک نہیں لگایا ہے۔ ششی دھر ریڈی نے کوویڈ۔19 کے قواعد کے تحت ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینے سے متعلق قانون کا حوالہ دیا اور ماسک نہ لگانے پر وزیر برقی کو ایک ہزار روپئے جرمانہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ افسوسناک ہے۔ ششی دھر ریڈی نے ڈائرکٹر جنرل پولیس، چیف منسٹر تلنگانہ اور کے ٹی راما راؤ کو یہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر برقی کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔