ماسک میں نمی کی وجہ سے بلیک فنگس پھیل رہا ہے؟

   

سہارنپور : ملک میں کووڈ۔ 19کے مریضوں میں میوکورمائکوسس (بلیک فنگس) کے بڑھتے ہوئے معاملات کو ماسک میں نمی کو تصور کیا جارہا ہے ۔سینئر امراض چشم ڈاکٹر ایس ایس لال نے آج یواین آئی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ میوکورمائکوسس(بلیک فنگس) نامی اس بیماری کے ہونے کے پیچھے طویک عرصے تک کیا گیا ماسک کا استعمال ہوسکتا ہے ۔ ماسک پر جمع ہونے والی گندگی کے ذرات کی وجہ سے آنکھوں میں فنگل انفیکشن ہونے کا اندیشہ ہوتاہے۔ ماسک میں نمی سے اس قسم کا انفیکشن ہوسکتا ہے ۔ڈاکٹر لال نے بتایا کہ آئی سی یو میں داخل ہونے والے کووڈ۔ 19 کے مریض کو طویل عرصے تک علاج کے وقت آکسیجن لگائے جانے کی وجہ سے بھی فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے مریض کو اسٹیرائڈز کی زیادہ خوراک دی جاتی ہے ۔ پھر ، مریض کی شوگر کی سطح میں اضافہ ہونے سے ، اس طرح کے انفیکشن میں اضافے کا ایک بڑا اندیشہ رہتا ہے ۔ڈاکٹر لال نے بتایا کہ فنگس کا انفیکشن ناک سے شروع ہوتا ہے ۔ جب ناک سے بھورے یا سرخ رنگ کا بلغم باہر نکلتا ہے تو ، اس ابتدائی علامت کو بلیک فنگس سمجھا جاتا ہے ، پھر آہستہ آہستہ آنکھوں تک پہنچ جاتا ہے ۔