حیدرآباد 6مئی (سیاست نیوز)ماسک نہ پہننے پر ایک شخص کو 500روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔یہ شخص بغیر ماسک کے تلنگانہ کے کاماریڈی ٹاون میں گھوم رہا تھا۔حکومت کی جانب سے ماسک لازمی طورپر پہننے کے لئے دیئے گئے احکام کے باوجود بیشتر افراد بغیرماسک کے ہی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔کاماریڈی ضلع انتظامیہ نے بھی ایک حکم منظور کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے والے کو 500روپئے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔عہدیداروں نے اس شخص کو بغیر ماسک کے پھرتا ہوا دیکھا اور اس کو جرمانہ عائد کیا۔گذشتہ ماہ بانسواڑہ میں بھی ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد کو جرمانہ عائد کیاگیا تھا۔علاوہ ازیں عوام میں ماسک کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا تھا۔