حصول ٹیکہ میں پیشرفت کریں، ٹیکہ اور ماسک بچاؤ کا بہترین عمل، ڈبلیو ایچ او
حیدرآباد۔6جنوری(سیاست نیوز) ماسک کے لزوم کو یقینی بنائیں اور اپنے خاندان اور اپنے آس پاس کے ماحول کے ساتھ خود کو محفوظ رکھنے کے اقدامات میں تعاون کریں۔اگر ٹیکہ نہ لیا ہے تو فوری طور پر ٹیکہ لیتے ہوئے کورونا وائرس کے مہلک مرض کا شکار ہونے سے محفوظ رہنے کے اقدامات کا حصہ بنیں ۔عالمی ادارہ ٔ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹس میں کہا جا رہاہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں ٹیکہ اندازی اور ماسک جس قدر معاون ہیں ان کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ریاست تلنگانہ کے علاوہ ملک کے کئی علاقو ںمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ سے نمٹنے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق کہا جا رہاہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے دوران یہ بات دیکھی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے ان مریضوں میں مرض کی شدت ریکارڈ نہیں کی جا رہی ہے جنہوں نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ٹیکہ لیا ہے اور جن لوگوں نے ٹیکہ نہیں لیا ہے ان لوگوں کو کورونا وائرس کی صورت میں ان کی حالت سنگین ہونے لگی ہے اور انہیں آکسیجن کے علاوہ آئی سی یو وارڈ میں شریک کرنا پڑرہا ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کا جائزہ لینے کے بعد سی ڈی سی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ جن مریضوں نے ٹیکہ نہیں لیا ہے ان لوگوں کو شریک دواخانہ کرنے کی نوبت آرہی ہے اور جن لوگوں نے ٹیکہ حاصل کرلیا ہے انہیں کورونا وائرس کی صورت میں معمولی علامات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔اس رپورٹ کے بعد امریکہ کے علاوہ یوروپی ممالک میں بھی کورونا وائرس کی ٹیکہ اندازی کی مہم میں تیزی لائی جانے لگی ہے اور ہندستان کی بیشتر ریاستوں میں بھی کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے دیئے جانے والے ٹیکوں کی رفتار میں تیزی لانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور عوام میں ٹیکوں کے متعلق شعور بیدار کرنے کے علاوہ انہیں ٹیکوں کے حصول کے لئے آمادہ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انہیں اس بات سے واقف کروایا جا رہاہے کہ ٹیکہ حاصل کرنے کے بعد ان کی قوت مدافعت میں کس طرح سے اضافہ ہورہا ہے اور قوت مدافعت میں استحکام کے باعث انہیں کس طرح کے حالات سے محفوظ رہنے میں مدد مل رہی ہے ۔ م