حیدرآباد 3 مارچ ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر صحت عامہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ اب ماسک کا استعمال لازمی نہیں رہ گیا ہے اور ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کورونا کی کسی نئی قسم کے رونما ہونے کے امکانات بھی بہت کم ہی ہیں۔ ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ مستقبل میں اگر کورونا کی کوئی نئی قسم آتی بھی ہے تو وہ کوئی شدت والی نہیں ہوگی اور عام نوعیت کی ہوگی ۔ ایسے میںا ب عوام کیلئے ماسک کا استعمال لازمی نہیں رہ گیا ہے ۔