ماسکو حملہ : روسی دعویاحمقانہ ہے: کیمرون

   

لندن :برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ماسکو کے دہشتگردانہ حملے میں مغربی ممالک اور یوکرین کے کارفرما ہونے کے روسی دعوے کواحمقانہ قرار دیا ہے۔ کیمرون نے سوشل میڈیا ایکس پر اس حوالیسے پوسٹ میں لکھا ہے کہ صاف ظاہر ہے کہ یہ حملہ داعش نے کیا ہے جس سے متعلق ہم امریکی بیان کی تائید کرتے ہیں۔یاد رہے کہ روس کی وفاقی سلامتی ایجنسی کے ڈاریکٹر الیکسنڈر بورتنیکوف نے اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ ماسکو حملے کے پیچھے امریکہ،برطانیہ اور یوکرین کا ہاتھ ہے۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق، ماسکو حملے میں 139 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جس کے ذمے دار 4 دہشتگردوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔