ماسکو ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی دارالحکومت ماسکو سخت لاک ڈاؤن تحدیدات سے منگل کو چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوا۔ شہری حکومت نے کورونا وائرس وباء میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم نقادوں نے انفیکشن کی نئی لہر کے اندیشے پر تشویش ظاہر کی۔