مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کا اقدام ، ایک لاکھ کووڈ 19 ویکسین مفت

   

حیدرآباد :۔ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی کو مضبوط کرنے کے مشن کے ساتھ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز نے ایک لاکھ کووڈ 19 ویکسین کی مفت تقسیم کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویکسینس زیورات کے کاریگروں ، ملازمین ، سرمایہ کاروں اور ان پر انحصار کرنے والوں کے علاوہ بیماری کا شکار ، محروم افراد کو دئیے جائیں گے ۔ سی ایس آر کے اقدام کے تحت کووڈ 19 عالمی وبا کے دوران حکومت کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے ویکسینیشن کی مہم میں شدت لائی گئی ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز اپنی متعلقہ صنعت میں رول ماڈل کے طور پر ہمیشہ سے خدمت کرتا آرہا ہے اور ایک مثال ہے ۔ WHO کی منظورہ ویکسینس سرکردہ ہاسپٹلس کو مربوط کر کے کمپنی کی عمارت میں ویکسین لگوائی جائے گی ۔۔