مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مہدی پٹنم پر ان کٹ جویلری شو

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ، مہدی پٹنم کی جانب سے ’ ان کٹ شو ‘ ایک خصوصی نمائش اور سونے ، ہیرے اور قیمتی نگینوں کے زیورات کی فروخت کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ اس ان کٹ شو کا افتتاح صبا خان ، فرح اور عائشہ ( ماڈلس ) نے مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مینجمنٹ ٹیم کی موجودگی میں انجام دیا ۔ اس شو میں 22 قیراط پرانے سونے کی تبدیلی پر 0 فیصد منہائی کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ اس شو کی خصوصیات میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ایرا ۔ ان کٹ ڈائمنڈ جویلری کے خصوصی ناتراشیدہ زیورات کی نمائش ہوگی ۔ 30 اکٹوبر تا 7 نومبر یہ شو مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مہدی پٹنم شو روم پر رہے گا ۔۔