مالدووا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی سفیر طلبی

   

برسلز: یورپی ملک مالدووا کی وزارت خارجہ نے روسی میزائل کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کے سفیر کو طلب کرلیا۔ روس کی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ نکولائی پوپیسکو نے روس کے سفیر اولیگ وسنیتسوف کو فوری طور پر طلب کیا ہے تاکہ انہیں فضائی حدود کی ناقابل قبول خلاف ورزی کے متعلق بتایا جاسکے۔ مالدووا کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک روسی میزائل ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرین گیا۔ روسی میزائل مالدووا کے گاؤں موکرا، کوسوٹی اور سوروکا کے اوپر سے ہوتا ہوا یوکرین میں جاگرا۔